
کراچی (اسٹاف رپورٹر )جام نگر وہواریہ میمن جماعت اور جام نگر وہواریہ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے مقامی ہال میں منعقدہ وہواریہ سپر لیگ 11کی افتتاحی تقریب میں ٹیموں کی لانچنگ تقریب میں کھلاڑیوں کی بولیا ں لگائی گئی تقریب میں جماعت کے صدر یوسف رنگون والا ، جنرل سیکریٹری عمران وہواریہ ،صدر یوتھ فیاض رنگون والا ،جنرل سیکریٹری یوتھ عمر درویش،چیئرمین سپر لیگ ثاقب رنگون والا ،سابق صدر جماعت محمود رنگوں والا جوائنٹ سیکریٹری جماعت بلال رشیددادا بھائی،مہمانان میں صدر آل پاکستان میمن فیڈریشن حنیف موٹلانی ،جی ایس ایف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے نمائندہ میجر (ر) ہارون رشید دھوراجی ایسوسی ایشن کے چیئرمین احمد سلیمان چامڑیا ،آصف پٹیل اور دیگر نے تقریب سے خطاب کیا ،فیاض رنگون والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپر لیگ کے میچوں کے حوالے بتایا کہ بی آئی بی گراونڈ میں 19فروری سے میچزشروع ہوں گے اور اختتامی میچ22مارچ کو ہوگا ،اس لیگ میں چھ ٹیمیں شامل ہوں گی جن نام جے ڈبلیو رائل ،جے ڈبلیو سلطان ،جے ڈبلیو کنگ ،جے ڈبلیوکرکٹ اسٹار ،جے ڈبلیو واریرزاور جے ڈبلیو نائٹ رائڈرز شامل ہیں چھ ٹیموں کے مابین 25میچز کھیلے جائیں گے فائل کی فاتح ٹیم کو 50ہزار روپے کیش اور رنر اپ ٹیم کو 25ہزار روپے کیش دیا جائے گا ،جبکہ دھوراجی جماعت کی جانب سے سب ریا وکٹ لینے والے اور سب زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کو 70سی سی موٹر سائیکل بطور انعام میں دی جائے گی۔
