اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کو واپس گھر چلے جانا چاہیے۔
نجی چینل کے پروگرام میں اداکارہ اریبہ حبیب اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے شرکت کی، دونوں مہمانوں سے شو کے میزبان نے دلچسپ سوالات پوچھے جب کہ ان سے عوام کی آراء پر مبنی رائے سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
پروگرام کے سیگمنٹ 500 کی دوڑ میں اریبہ حبیب نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کو شکست دے دی۔
دوران گفتگو ایک سوال کے جواب میں اریبہ حبیب نے کہا کہ عمران خان کو اب گھر چلے جانا چاہیے۔
اداکارہ نے کہا کہ پچھلی حکومتیں پانی اور بجلی لے کر گئی تھیں، یہ تو گیس بھی لے گئے ہیں۔
اپنی شادی پر جہیز دینے سے متعلق اریبہ نے کہا کہ انہیں اپنی شادی میں بالکل جہیز نہیں دینا پڑا، شادی میں زیادہ فضول اخراجات نہیں کرنے چاہئیں لیکن میری شادی میں بھی سادگی جیسی کوئی بات نہیں تھی ۔

