ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام مسافر ہلاک

لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سورا 7 افراد ہلاک ہوگئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین پر آگرا، زمین پر گرتے ہوئے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی، فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور ملبے سے 7 جلی ہوئی لاشیں نکالیں جن میں بچے بھی شامل ہیں، طیارے میں پانچ سیاح اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

ایک انجن والا چھوٹا طیارہ کیسنا 207 نے ماریہ رچی ایئرپورٹ سے تفریحی مقام نازکا جانے کیلئے اڑان بھری تھی، اُڑان کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے پانچوں مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور وہ تفریح کی غرض سے نازکا جارہے تھے۔

سول ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں