ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کا 2روزہ اجلاس شروع ہوگیا،جس میں رکن ممالک کے نمایندے شریک ہوئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے افریقی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بطور مبصر شامل کرنے کا اپنا فیصلہ واپس لے۔ اجلاس میں اس معاملے پر رائے شماری ہوگی۔ جنوبی افریقااور الجزائر جیسے یونین کے کئی طاقتور ارکان اس فیصلے کے خلاف ہیں اور اس پر نظر ثانی چاہتے ہیں۔ اسرائیل کے معاملے کے علاوہ 2روزہ اجلاس میں ایتھوپیا میں جنگ بندی پر عمل یقینی بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

