English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ون ڈے رینکنگ ،بابر اعظم 873 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پرموجود

دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی ٹاپ 20 رینکنگ میں بابر اعظم سمیت 3 پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں، جن میں فخر زمان 9ویں اور امام الحق 13ویں نمبر پر رہے۔اگر مجموعی رینکنگ کی بات کی جائے تو ویرات کوہلی 828 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، روہت شرما 807 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقا کے ڈی کوک 783 کے ساتھ چوتھے اور آسٹریلوی بلے باز ایرون فنچ 779 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔انگلینڈ کے جونی برسٹو، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، جنوبی افریقا کے ریسی وان ڈیر ڈوسن، فخر زمان اور جوئے روٹ بالترتیب 6، 7 ، 8، 9 اور دسویں پوزیشن پر رہے۔ 100 کھلاڑیوں کی رینکنگ میں حارث سہیل 31، عماد وسیم 50، سرفراز احمد 57 اور محمد رضوان 83ویں پوزیشن پر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے