English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا کے وزیراعظم پر تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل قاتلانہ حملہ

لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد پر تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کے وزیراعظم عبدالحامد کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے۔ حملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے وزیراعظم پراس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا جب وہ گھرواپس جارہے تھے۔

لیبیا میں اپوزیشن نے حکومت کونااہل  قراردیتے ہوئے آج پارلیمنٹ میں وزیراعظم عبدالحامد کیخلاف ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم عبدالحامد کا کہنا ہے کہ وہ متبادل وزیراعظم کے انتخاب کے لئے کرائی جانے والی ووٹنگ کو مسترد کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے