
ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے بعد اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹرک ڈرائیوروںنے کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق نیوزی لینڈ کے ٹرک ڈرائیوروں نے کینیڈا میں جاری احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے ریلیاں نکالیں۔ بدھ کے روز ٹرک ڈرائیوروںنے دارالحکومت ویلنگٹن میں پارلیمان کے اطراف کی سڑکوں سمیت دیگرشاہراہوں کوبھی بند کردیا۔ مظاہرین نے کورونا سے متعلق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی پالیسیوں کوانتہائی سخت قراردیتے ہوئے کورونا کی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
