ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انٹرنیشل اسنوکر ٹورنامنٹس مارچ میں ہوں گے، عالمگیر شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن، سینئر نائب صدر ایشین کونسل آف بلیئرڈز اینڈ اسنوکر اور ممبر ایگزیکٹو بورڈ آئی بی ایس ایف عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن بورڈ زوم میٹنگ میں کئی ٹورنامنٹس کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ قطر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 21 مینز اسنوکر چیمپئن شپ یکم تا 5 مارچ کو ہوگئی۔ بی ایس ایف ورلڈ مینز اسنوکر 6 تا 11 مارچ دوحا، قطر میں شیڈول ہے۔ بی ایس ایف ورلڈ 6 ریڈ ایڈ ٹیم چیمپئن شپ جون میں کھیلی جائے گی۔ جولائی میں یو ایس اے ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ بھی ہوگا۔ عالمگیر شیخ نے مزید بتایا کہ آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 16، 18 اور انڈر 21 اسنوکر چمپئن شپ جولائی / اگست میں رومانیہ میں شیڈول ہے جبکہ ورلڈ اسنوکر مرد، خواتین اور ماسٹر ترکی میں اکتوبر / نومبر میں ہوگی

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں