English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریاست مدینہ اور سود ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،سردار ظفر حسین

القمر

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاویدقصوری نے5مارچ کوسراج الحق کی قیادت میں ضلع کونسل چوک میںہونے والے دھرنے کے انتظامی امور اورہزاروں افراد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی نائب امیرسردارظفرحسین خاں کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ،نائب امر عظیم رندھاوا،میاں طاہر ایوب ، صوبائی نائب صدر جے آئی یوتھ باسم سعید،ضلعی صدر عمرفاروق گجر،امیرجڑانوالہ راناعبدالوحید، امیر تاندلیانوالہ پیرمدثر چشتی کمیٹی کے ممبرہوں گے۔المرکزالاسلامی میں کمیٹی کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارظفرحسین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے تین برسوں میں عوام کی زندگیوں کو جہنم بنا دیا ہے۔ غریب دشمن حکومت کو کوئی ڈھیل نہیں دی جائے گی۔5مارچ کو ضلع کونسل چوک میں ہونے والے دھرنے میںضلع بھر سے ہزاروں مردوخواتین اور معصوم بچے شرکت کریں گے۔ملک بھر میں ہونے والے101دھرنوں کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ اور سود ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ وزیراعظم قوم کو دھوکا دینا بند کریں۔ بڑی اپوزیشن جماعتیں اور حکمران پارٹی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ سب نے حکمرانی کے مزے لوٹے اور ملک کو کمزور کیا۔ قوم آئی ایم ایف، ورلڈ بنک، ایف اے ٹی ایف اور امریکا کی مزید غلامی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ عالمی استعماری ایجنڈا نافذ کرنے والے حکمرانوں کو پرامن طریقے اور عوام کی طاقت سے گھر بھیجیں گے۔ جماعت اسلامی ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لیے دھرنے دے رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے کہ اشیائے خوردونوش، پٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں فوری طور پر 50فیصد کمی کی جائے۔ سودی معیشت کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ حکومت سٹیٹ بنک کے وائسرائے کو فوری طور پر برطرف کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے