English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل آباد الخدمت فائونڈیشن ، الخدمت لیب فری ہوم سمپلنگ سروس کاآغاز

القمر

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام الخدمت لیب فری ہوم سمپلنگ سروس کاآغاز، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفرعلی چودھری، جماعت اسلامی کے پروفیسرمحبوب الزماںبٹ ،ضلعی صدر چودھری علی احمدگورایہ نے سروس کا افتتاح کیا۔الخدمت ڈائیگناسٹک سنٹر اکبرآباد چوک میں ہونے والی تقریب میں ایگزیکٹو ممبرمیاں زبیر لطیف، میاں افتخار علی، محمدشاکرعلوی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کا مشن عوام کی خدمت ہے۔ الخدمت لیب فری ہوم سمپیلنگ سروس شہریوں کے لیے صحت کی بہترین سہولت ہے شہری اپنے گھر کی دہلیز پر الخدمت کی جدید ترین لیب سے ٹیسٹ کی سہولت دیگر لیبارٹریز سے بہت کم نرخوں پر حاصل کر سکیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن شہرمیں صحت،تعلیم، کفالت یتامٰی، صاف پانی، بلا سود قرضوں کی فراہمی، سماجی خدمات سمیت دیگر سیکڑوں فلاحی کام سرانجام رہی ہے۔ مشکل وقت اور حالات میں لوگوں کی مدد اور رہنمائی کرنا الخدمت کا مشن ہے اور اس میں مزید وسعت لانے اور خدمت کے عمل کو مزید موثر و منظم بنانے کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی سانحات کے مواقع پر عوام کو بروقت مفت ریلیف کی فراہمی اور خدمت حلق کے کلچر کو معاشرے میں عام کرنے کیلیے الخدمت فائونڈیشن نے انتہائی کم عرصہ میں خود کو ملک کے سب سے بڑے اور منظم فلاحی ادارے کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ ملک میں خدمت انسانیت کیلیے برسرپیکار فلاحی اداروں کیلیے الخدمت فائونڈیشن کا کرداررول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے