ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس ، با حجاب کھلاڑی پر پابندی ، وزیر صنفی مساوات کی مخالفت

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی فٹبال فیڈریشن نے دوران میچ مسلم خاتون کھلاڑیوں کے حجاب یا اسکارف پہننے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق فرانس میں انتخابات میں 2ماہ قبل رہ گئے ہیں اور صدر عمانویل ماکروں انتہاپسندوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کرکے ان کی توجہ حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک ایسا ادارہ بھی تشکیل دیا ہے ، جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد شمار کریتے ہوئے اصلاحات کے نام پر ذہن سازی کی جائے گی ۔ ادھر صنفی مساوات کی وزیر ایلزبتھ مونیریو نے فٹبال فیڈریشن کے متنازع فیصلے کی مخالفت کردی۔ انہوںن ے خواتین فٹبالروں کے حجاب یا اسکارف لینے پر پابندی کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ وزیر برائے صنفی مساوات نے پابندی کے خلاف عدالت جانے والی خواتین کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں سب کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں