ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

لاہور: شاداب خان پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

آج کوئٹہ کیخلاف میچ میں جیمز وینس کو آوٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب کی پی ایس ایل وکٹوں کی تعداد 62 ہوگئی۔شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 66میچز میں 61وکٹیں لیں، شاداب نے 58میچز میں انہیں پوچھے چھوڑا۔خیال رہے کہ نواز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئےہیں اور آج کے میچ میں کوئٹہ کو دستیاب نہیں تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں