English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانس میں آزادی کے قافلے پر پولیس کی طرف سے آنسو گیس

پیرس: پیرس کے وسطی حصے میں پولیس نے مظاہرہ کرنے والوں کو منشتر کرنے کے لیے پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔

پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے کو گاڑیوں کے ذریعے بلاک کرنے کی کوشش کرنے والے مظاہرین میں سے 200 سے زائد افراد پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ قافلہ آزادی کے نام سے کیے گئے اس مظاہرے میں گاڑیوں نے شہر کے مرکزی حصے کو بلاک کرنے کی کوشش کی۔

ان مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت زیادہ تر عوامی مقامات پر جانے کے لیے ویکسین پاس کی پابندی ختم کرے۔ ساتھ ہی وہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے سبب بجلی کے بلوں میں سبسڈی کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے