English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرجانی ٹاؤن سے تاریخ کی سب سے بڑی منشیات برآمد ہوئی ہے، صوبائی وزیر ایکسائز

القمر

 کراچی: صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ایکسائز کے افسران نے کراچی کی تاریخ کی سب بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی ہیروئن، چرس اور کیمیکل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسائز انسپکٹر سید فیاض علی شاہ نے ٹیم کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن  کے سیکٹر 70 ڈی میں چھاپہ مار کر 304 کلو گرام ہیروئن اور 500 کلو گرام چرس اور منشیات بنانے کے لیے استعمال ہونے والا 38 کلو گرام کیمیکل برآمد کرلیا۔

مکیش کمار چاؤلہ  نے کہا کہ پکڑی جانے والی ہیروئن کی مالیت ایک ارب 40 کروڑ ڈالر جبکہ پکڑی جانے والی چرس کی مالیت 15 لاکھ ڈالر بتائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم محمد عثمان گرفتار کرلیا گیا،  پکڑے جانے والے کیمیکل کی مدد سے چرس بنائی جاسکتی تھی۔

صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ اتنی بڑی کارروائی پر محکمہ ایکسائز کے افسران مبارکباد کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے