English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کمشنر گوجرانوالہ ہاکی کپ ، نیوی اور پنجاب کلرز کی فتح

کمشنر گوجرانوالاگولڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شریک ٹیم کا میچ سے قبل گروپ فوٹو

گوجرانوالا (نمائندہ خصوصی) آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روزپاکستان نیوی اور پنجاب کلرز نے فتوحات حاصل کرلیں، ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب وائٹس کے مابین میچ 2-2 گول سے ڈراء،پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیر نگرانی و پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گھگڑ اسپورٹس کمپلیکس گوجرانوالہ میں جاری آل پاکستان کمشنر گوجرانوالہ گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن 3میچز کھیلے گئے۔ ایونٹ کے دوسرے دن کا پہلا میچ ماڑی پیٹرولیم اور پنجاب وائٹ کے مابین کھیلا گیاجو2،2گول سے برابر رہا۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے وسیم اکرم ,غضنفر ایک ایک گول اسکور کیا۔جبکہ پنجاب وائٹ کی جانب سے عامر علی اور بلال اسلم ایک ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔دوسرا میچ پاکستان نیوی اور کے پی کے کے مابین کھیلا گیاجو پاکستان نیوی نے 0-3 سے جیت لیا۔پاکستان نیوی کی جانب سے ذوالقرنین,بابر حسین اور محمد سفیان نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ایونٹ کا تیسرا میچ پنجاب کلر اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیاجو کہ پنجاب کلر نے دو کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا۔ پنجاب کلر کی جانب دونوں گول ابوبکر نے اسکور کیے۔جبکہ پورٹ قاسم کی جانب سے واحد گول عبدالرحیم کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے