English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔18 ویں ترمیم سے مسائل ہیں،اصلاح ناگزیر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اختیارات صوبوں اور وفاق میں تقسیم ہو گئے، ملک میں بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے لیکن بل پاس کرانے کے لیے اکثریت کی ضرورت ہے، ہم قومی اسمبلی سے بل پاس کراتے ہیں توسینیٹ میں پھنس جاتے ہیں،اگر آپ ریفارمزنہیں کرنا چاہتے تو سب کو خوش کر سکتے ہیں،میں اور میری ٹیم اپنی ڈائریکشن پر بہت کلیئر ہیں۔اتوار کو اسلام آباد میں سابق سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ معیشت درست سمت میں ہے لیکن ملک میں اشیا کی قیمتیں یکساں ہونی چاہییں،سندھ میں اور پنجاب میں گندم الگ الگ قیمت پر فروخت ہورہی ہے، ایک ملک میں گندم کی قیمت ایک ہی ہونی چاہیے، چین میں ایک فیصلہ ہو جاتا ہے تو سب جگہ عمل درآمد ہوتا ہے۔عمران خان نے کہاکہ چین کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، چینی قیادت نے ہم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، دورہ چین کے بعد ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم کے بقول کورونا سے ہم بہت اچھی طرح نکل گئے ہیں، لاک ڈاؤن نہ کرنے پر مجھ پر تنقید کی گئی، اگر میں لاک ڈاؤن کرتا تو نچلا طبقہ پس جاتا،چین میں کورونا کی صورت حال کو بہت سنجیدہ لیا گیا، دن میں دو دو مرتبہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ ہوتے تھے۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے سب متفق ہیں، سوائے امریکا کے سب سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے منجمد اکاؤنٹ بحال کیے جائیں، افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو امریکا کو اور بھی مشکلات کا سامنا ہو گا۔عمران خان نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے روسی صدر سے طویل ملاقات ہوئی تھی، پیوٹن کے اسلامو فوبیا پر بیان کے بعد میں نے بھی ٹوئٹ کیا تھا، روسی صدر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ روس میں اسلامو فوبیا نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے