English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوگئی تو لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہوگی،فضل الرحمٰن

القمر

رحیم یار خان(صباح نیوز+آن لائن ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے ۔ خان پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بیمار ہوکر گئے صحت یاب ہوکر لوٹیں گے، وہ جاتے ہوئے پوچھ کر گئے نہ واپس آتے ہم سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری اسپتال میںہیں،ان سے جلد ملاقات ہوگی،خیبر پختو نخوا میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مکمل مشینری اور طاقت کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی تاریخ طے ہوئی تو شاید لانگ مارچ کی ضرورت نہ پڑے،تحریک عدم اعتماد کی تاریخ کا اعلان مشاورت سے کریں گے ، حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے تیز کردیے ہیں ، موجودہ حکومت کا ایک ایک دن قوم پر بھاری ہے، کارکردگی کے حامل وزرا کو اسناد سے ثابت ہوا میچ اختتام ہوا۔علاوہ ازیںاپوزیشن ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے نمبر گیم پورے ہونے تک وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلزپا ر ٹی کی تجویز رد کر دی گئی ہے، قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک منظور کرانے کے لیے اپوزیشن کو 9 ووٹوں کی ضرورت ہے۔اپوزیشن ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے تجویز دی تھی کہ 18 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے جا رہا ہے اس اجلاس سے قبل تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی جائے ۔ قواعد اور آئین کے مطابق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کرانے کے لیے 20 فیصد ارکان کے تحریک پر دستخط ضروری ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے