English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے پاکستان سے بات کرنا ہو گی، محبوبہ مفتی

القمر

سرینگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے بات کرنا ہوگی جو دفعہ370کی منسوخی سے ختم نہیں ہوا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ
پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں بات کرنے پر انہیں بھارت دشمن قرار دیا جائے گاکیونکہ جو بھی بی جے پی یا اس کے ایجنڈے کے خلاف بات کرتا ہے اس پر بھارت دشمنی کا لیبل لگایا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ مودی حکومت کو اپنے ہمسایہ ملک پاکستان سے آج یا کل یا کسی اور دن مسئلہ کشمیر کے حل اور خونریزی کو روکنے کے لیے بات کرنی ہوگی۔اس سوال کے جواب میں کہ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر پر پاکستان سے بات کرنے سے انکار کیا ہے اور اس کے بجائے آزاد کشمیر کے بارے میں بات کرنا چاہتی ہے، انہوں نے کہاکہ پہلے انہیں (بی جے پی کو)لداخ میںچین کی مداخلت کے بارے میں بات کرنی چاہیے۔ آزاد کشمیربھی اس جموں و کشمیر کا حصہ ہے پاکستان کا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے