ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیسن رائے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد

برمنگھم: ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کے جیسن رائے بہترین اننگ کھیلنے کے بعد داد وصول کرتے ہوئے

لاہور(نمائندہ خصوصی ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل 7کے بیسویں میچ میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن رائے پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔امپائر کی جانب سے وکٹوں کے پیچھے آئوٹ دیے جانے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرنے پر جیسن رائے پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔بیٹسمین نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری روشن ماہنامہ کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں