English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک ،آسٹریلیا سیریز سنسنی خیز ہوگی، اظہرعلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اوربیٹراظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزسنسنی خیز ہوگی ۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر اظہرعلی پاکستان اور آسٹریلیا کے مقابلوں کی یادیں تازہ کرنے لگے۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو واہ کی بیٹنگ سے بہت متاثر تھے۔ اسٹیووا کے بارے میں عام تاثر یہی تھا کہ وہ شارٹ پچ گیندوں کو اچھا نہیں کھیلتے مگر اس کے باوجود اپنے جسم پر بائونسر ز کھاکر بھی لمبی اننگز کھیلا کرتے تھے ۔ اظہر علی نے کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں دنیا کی 2 مضبوط ترین ٹیمیں سمجھی جاتی تھیں اور دنیا بھر کے شائقین کرکٹ ان دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ مقابلے دیکھنے کے لیے بیتاب رہتے تھے۔اظہرعلی کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریلیا اور پاکستان کے اوقات کار کے طویل فرق کے باعث راتوں کو جاگ کر پاکستان اورآسٹریلیا کے مابین میچز دیکھا کرتے تھے۔ شعیب اختر اور بریٹ لی کے مابین تیز ترین گیندیں پھینکنے کی جنگ انہیں آج بھی یاد ہے۔اظہرعلی کے مطابق اس وقت پاکستان کی مضبوط بولنگ لائن اپ کے بارے میں مشہور تھا کہ یہ 150رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ کئی میچز میں وسیم اکرم اور وقار یونس نے شعیب اختر کی مدد سے آسٹریلیا کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کیا تھا۔ بیٹنگ میں سعید انور اور انضمام الحق پاکستان ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جاتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے