English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویکسین ساز کمپنیاں لالچی ہیں ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، بلجیم میں بھی احتجاج

اوٹاوا: کینیڈا کی پولیس امریکی سرحد سے متصل شاہراہ کو خالی کرانے کے لیے آپریشن کررہی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کورونا ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں پر لالچ کا الزام عائد کیا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق گزشتہ برس تیار کردہ 10ارب خوراکیں دنیا کی 40 فیصد آبادی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی تھیں۔ اس میں سے غریب ممالک کو صرف 4فیصد میسر آئیں۔ تنظیم نے کہا ہے کہ دوا ساز کمپنیوں نے اْن لوگوں سے منہ موڑ لیا جنہیں ویکسین کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ۔ دوسری جانب کینیڈا، نیوزی لینڈ اور فرانس کے بعد بلجیم میں بھی ویکسین کے خلاف احتجاج شروع ہوگیا۔ فریڈم کانوائے کے باعث دارالحکومت برسلز میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ یہ کارواں فرانس، نیدرلینڈز سے ہوتا ہوا برسلز آرہا ہے۔ فرانس اور نیدرلینڈز میں کارواں کے ساتھ پولیس کا تصادم پہلے ہی ہو چکا ہے اور مظاہرین نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ یورپی دارالحکومت برسلز میں موجود یورپین انسٹیٹیوشن کا گھیراؤ کریں گے۔ادھر کینیڈا کی پولیس نے امریکا اور کینیڈا کے درمیان گزرگاہ ایمبیسیڈر برج کو مظاہرین سے خالی کرالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے