English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو عدالت میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے دوہری شہریت کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

فیصل واوڈا نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 63 ون ایف کے تحت نااہل کیا اور آئینی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، الیکشن کمیشن نے مجھے مکمل طور پر سنے بغیر فیصلہ کیا ہے، استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کا 9 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دے دیا تھا، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے اپنےکاغذات نامزدگی میں غلط بیانی سے کام لیا اور کاغذات نامزدگی کے وقت جعلی حلف نامہ جمع کرایا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے دئیے جانے والے فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا نے بطور ایم این اے سینیٹ الیکشن میں ووٹ بھی غلط کاسٹ کیا، لہذا ان کی سینیٹ رکنیت کا نوٹی فیکیشن بھی واپس لیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اور مراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے