English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 وزیراعظم کا 18ویں ترمیم مخالف بیان قابل مذمت ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا 18ویں ترمیم مخالف بیان قابل مذمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا 18 ترمیم اور پارلیمانی جمہوریت مخالف بیان قابل مذمت ہے، میڈیا کو انٹریو  دیتے ہوئے  وزیراعظم نے کہا تھا کہ18ویں ترمیم سے مسائل آئے، 18ویں ترمیم آئین پاکستان کے بعد دوسرا سب سے بڑی متفقہ دستاویز تھی جو صدارتی اختیارات آپ چاہتے ہیں وہ آصف زرداری نے پارلیمان کو منتقل کئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ عدم تعاون کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوتی ہے، تین صوبوں میں آپ کی پارٹی کی حکومت ہے، کیا پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے عدم تعاون کا ذمہ دار بھی کوئی اور ہے؟ اپنی نااہلی اور ناکامیوں کا کب تک دوسروں کو مورد الزام ٹھہرائیں گے؟ وزیراعظم متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے