ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کا اسرائیلی صدر کے دورے سے قبل فلسطینی حکام سے مشاورت کافیصلہ

اسرائیلی صدر کے دورہ ترکی سے قبل ترک اعلی حکام فلسطینی صدر سے ملاقات اور اسرائیلی صدر کے دورے سے متعلق معاملات طے کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کریں گے .

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ 9 مارچ کو ترکی کا دورہ کریں گے۔

اس دورے سے قبل صدارتی ترجمان ابراہیم قالن اور نائب وزیر خارجہ سادات اونال 16 اور 17فروری کے دوران فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے جانے والا ترک وفد بعد ازاں اسرائیلی حکام کے ساتھ صدر ہرزوگ کے دورے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے بعض وزرا بھی انطالیہ سفارتی فورم میں شرکت کی غرض سے 11سے 13 مارچ کے درمیان ترکی کا دورہ کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی دوبارہ بحالی سے متعلق دونوں ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان رابطہ ہوا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں سے مذاکرات کے آغاز کا عندیہ ملا تھا۔دونوں ملکوں کے بیچ کئی برس کی کشیدگی کے بعد یہ اپنی نوعیت کا نادر دورہ ہو گا۔

ادھر اسرائیلی صدر ہرتزوگ کے دفتر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سینئر ترک ذمے داران کا ایک وفد رواں ہفتے اسرائیل پہنچے گا۔ وفد کی آمد ہرتزوگ کے ترکی کے آئندہ دورے کی تیاری کے سلسلے میں ہو گی۔ تاہم دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بیان کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے بیچ تعلقات کو زیر بحث لانا ہے۔

ادھر ترکی کی وزارت خارجہ نے دورے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک سینئر ذمے داران فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں