ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاتون اول کی مبینہ تضحیک‘ مریم نواز کی گرفتاری کیلیے درخواست دائر

اسلا م آباد (صباح نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی کی مبینہ تضحیک کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی
اے) میں درخواست دائر کردی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے عالیہ حمزہ نے ایف آئی اے میں درخواست دی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ خاتون اول کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، صابر ہاشمی کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔ درخواست گزار عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی ہے‘ بے نظیر بھٹو کی کردارکشی سے لے کر آج تک ن لیگ کی نسل درنسل لوگوں کی کردارکشی میں ملوث رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں