English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بین کٹنگ اور میرا معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا،سہیل تنویر

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی) بین کٹنگ کے ساتھ ہونے والے ناخوشگوار واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو بین کٹنگ سے میرا معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، معاملے کی ہسٹری ہے، یہ معاملہ پہلے بھی 2018میں ہوچکا ہے۔ بین کٹنگ نے چھکا مار کے جملے بولے تھے جس پر ان کو اگلی گیند پر آئوٹ کرکے میں نے وہ نازیبا اشارہ کیا تھا تاہم اگلی صبح ان سے اپنے رویے کی معذرت کرلی تھی۔سہیل تنویر نے مزید کہا کہ گزشتہ رات جب انہوں نے دو چھکے لگائے تو انہوں نے مجھے کہا یاد ہے سی پی ایل میں بھی ہم آمنے سامنے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری بات 2018میں ختم ہوچکی تھی لیکن جب انہوں نے دوبارہ کیا تو میں حیران رہ گیا پھر جب میں نے کیچ پکڑا تو میں نے غصے میں وہ نازیبا اشارہ کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس کو نظر انداز کیا جاسکتا تھا۔سہیل تنویر نے کہا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں صرف ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے