لاہور (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ آخری مراحل کی طرف گامزن ہے تاہم طویل عرصے پر محیط ایونٹ منتظمین کے لیے امتحان بنتا جارہا ہے۔ جسارت کی خبر پر پی سی بی میڈیا نے پاسسز سے محروم صحافیوں کی شکایت کا ازالہ کردیا ۔ نیز فائنل کے روز بارش کی پیشگوئی اور ایک سیاسی جماعت کا اسلام آباد میں دھرنا انتظامیہ کو پریشان کیے ہوئے ہے جس کے لیے ہنگامی اعلیٰ سطحی اجلاس بھی متوقع ہے۔ شائقین کا جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی سپورٹ کرنے آئے ہیں اگر ملتان سلطانز کو شکست دے دی تو یہ بھی ایک اعزاز بن جائے گا کہ ناقابلِ شکست کو ایسی ٹیم نے زیر کیا جو اس ایڈیشن میں ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
