English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسکالرشپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، وزیراعظم

القمر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کا اجرا کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ طلباکی شکایت پر فیصلہ کیا کہ ماڈرن سسٹم لائیں، دوران تعلیم اسکالرشپس ختم ہونے سے طلبا کو مشکلات کا سامنا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، کئی مضامین کے لوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اسکالرشپس کا کوئی اندازہ نہیں تھا، اسکالرشپس طلبا کو مشکلات کے حوالے سے شکایات رہتی تھیں، اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل سے  طلبا کی شکایات  کا ازالہ کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس کے پیچھے بہترین حکمت پوشیدہ ہے، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس  کا مقصد قوم کی تعمیر ہے، رسول اللہ ﷺ ایک طبقے کے لیے نہیں ساری دنیا کے لیے رحمت اللعالمین تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس صحیح  اور غلط کا فرق  بتانے کے لیے ہیں، رسول اللہ ﷺ کے راستے پر چلنے سے عظیم رہنما جنم لیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوجوانوں کو رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسکالرشپ میں میرٹ کو مدنظر رکھا جائے تو منفرد کامیابی بن جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے