English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اترپردیش میں اندوہناک حادثہ، ہلدی کی رسم کرتی 22خواتین کنویں میں جاگریں، 13چل بسیں

القمر

بھارت میں یوپی کے علاقے کُشی نگر کی شادی میں ماتم کا سماں پیدا ہوگیا، رسم کے لیے جمع ہونے والی 22 خواتین و بچیاں کنویں میں جاگریں ، ڈوبنے سے 9بچیوں سمیت 13 خواتین کی موت واقع ہوگئی جبکہ9کو بچالیا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق کشی نگر ضلع کے گاؤں نورنگیا میں ایک شادی کی رسم نبھانے کے لئے خواتین اور بچیاں ایک کنویں کے پاس جمع تھیں، جہاں وہ ہلدی کے لیے مٹکوڑ کی رسم کرنے گئی تھیں کہ کنویں کا سلیب بھاری بوجھ سہار نہ سکا اور ٹوٹ گیا ۔

جاں بحق ہونے والی خواتین اور لڑکیوں کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ حادثے کے بعد وہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک سرکاری ایمبولینس سروس کو مدد کے لیے فون کرتے رہے لیکن کوئی مدد کے لیے نہیں پہنچا جبکہ اس علاقے میں صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر اسپتال ہے۔۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

بعد ازاں بڑی تعداد میں انتظامیہ و پولیس کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور ریسکیو سرگرمیاں شروع کردی گئیں ۔ حادثے کا شکار خواتین اور بچیوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن کے اہل خانہ کو چار لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے