کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے ڈھائی ماہ بعد کُھلنے والی سی این جی اسٹیشنز کو صرف 4 روز بعد ہی بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
ترجمان ایس ایس جی سی نے کہا بروز جمعہ 18 فروری صبح 8 بجے سے 21 فروری صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سی این جی کی بندش گھریلو صارفین کی گیس ضروریات پورا کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔
