English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی

القمر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی  گئی۔

نیپرا کا  کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا جب کہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں پر ہوگا، ٹیرف میں کمی 300 یونٹ تک استعمال کرنیوالے،لائف لائن اور زرعی صارفین کے لیے نہیں ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے