English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹرقدیر کی آزادانہ نقل و حرکت کی درخواست ان کے انتقال کے بعد مقرر

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آزادانہ نقل و حرکت کے لیے دائر درخواست ان کے انتقال کے بعد مقرر کردی گئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 24 فروری کو سماعت کرے گا ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو ایٹمی سائنسدان سے وکلاکی ملاقات کرانے کی ہدایت کی تھی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی درخواست 2019ء سے عدالت عظمیٰ میں زیر التواء ہے ۔محسن پاکستان 10اکتوبر 2021ء کو انتقال کر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے