کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان سینئرز کرکٹ نے بھی اپنے بقیہ 2 میچز ڈینم کرافٹ ٹیم کے خلاف 8 وکٹوں سے اور اے او کے خلاف ہارے۔منگل کو آر ایل سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں بلوچستان کی سینئر کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف ڈینم کرافٹ نے 15.3 اوورز میں 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے 63 اور عاصم جاہ نے 62 رنز بنائے۔ 63 رنز بنانے والے ڈینم کرافٹ ٹیم کے محمد رضوان کو مین آف میچ قرار دیا گیا۔بدھ کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں بلوچستان کی سینئر ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ اے اونے ہدف 17.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ فرخ باری نے 73 اور اشعر علی نے 39 رنز بنائے۔ بلوچستان کی سینئر ٹیم کے راجو غلام نے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
