English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ، امریکی نمائندہ خصوصی

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ نے خطے کے حوالے سے جو بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے پاس افغانستان میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے۔ واشنگٹن میں واقع امریکی ادارہ برائے امن و امان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا لیکن شکایت کی کہ اسلام آباد اکثر واشنگٹن کی تجاویز کو نظر انداز کردیتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ میرا پاکستانی رہنمائوں کے ساتھ اچھا، ایماندار اور نتیجہ خیز تعلق رہا اور ان کو اپنے نظام میں افغانستان کے معاملات میں بہت مہارت حاصل ہے ۔اس سیشن میں ٹام ویسٹ واحد اسپیکر تھے جس کا مرکز طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکا کی طالبان، افغان شہریوں اور عالمی برادری کے ساتھ مشاورت تھی تاہم سیشن کے ماڈریٹر و سابق امریکی مشیر قومی سلامتی اسٹیفن جے ہاڈلی نے امریکا پاکستان تعلقات، اسلام آباد اور کابل کے نئے حکمرانوں کے درمیان فرق اور ٹی ٹی پی اور ڈیورنڈ لائن پر طالبان کے موقف سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے