ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں بچہ کنویں میں گر کر جاں بحق

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں 4روز تک کنویں میں پھنسے رہنے والا 6سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔افغانستان کے جنوبی صوبے ذابل میں حکام نے مسلسل کوششوں کے بعد جمعہ کے روز بچے کو کنویں سے نکالا،تاہم اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔ اہلکاروں نے بچے تک پہنچنے کے لیے خندق کھودی اور ایک ہیلی کاپٹر کو تیار رکھا گیا،تاکہ بچے کو فوری طور پر کابل کے اسپتال لے جایا جائے۔ جب بچے کو نکالا گیا تو وہ آخری سانس لے رہا تھا اور دوران سفر ہی وہ دم توڑ گیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں