ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ماضی جیسے حالات نہیں رہے ،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ

کرا چی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کراچی میں ماضی جیسے حالات نہیں رہے، اللہ کا شکر ہے کہ پہلے جیسے حالات نہیں کوشش ہے امن و امان میں جلد از جلد بہتری لائی جائے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ پہلے جیسے حالات نہیں کوشش ہے امن و امان میں جلد از جلد بہتری لائی جائے پارٹی نے مجھے زمہ داریاں دیں ہیں اٹھانے کے لیے تیار ہوں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ 9 مارچ کو ہونے والے انتخاب کے لیے نثار کھوڑو کو ٹکٹ دیا ہے  بطور وزیر اعلیٰ تمام زمہ داریاں سنبھال رہا ہوں، جو افسر جس جگہ تعینات ہو گا وہ اس حکومت کو جوابدہ ہوگا،وفاق کی جانب سے ہٹائے جانے والے افسران کے لیے ہم عدالت گئے۔

واضع رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے سیف سٹی کے معمالات آخری مراحل میں ہیں، قیام امن کے لیے زمہ داری ہماری ہے ،ان شاءاللہ پوری کریں گے  کسی کے کہنے پر پروموشنز نہیں ہوتیں  ہمیں بھی امن و امان کی صورتحال پر تشویش ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں