English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیکولر بھارت کا مکروہ چہرہ، کالج پرنسپل نے حجابی طالبات کےخلاف ایف آئی درج کرادی

القمر

تمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے دیا جائے، تاہم ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

دوسری جانب شیوموگا کے ایک کالج کے باہر حجاب پہنی طالبات کے احتجاج کے جرم میں انہیں کالج انتظامیہ نے معطل کردیا ہے اور پابندی عائد کی ہے کہ معطلی کے خاتمے تک وہ کلاس میں داخل نہیں ہوسکتیں.

کرناٹک پولیس نے جمعہ کو ضلع تُمکور میں کچھ طالبات کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔طالبات پر الزام ہے کہ ضلع تمکور میں 15 سے 20 طالبات نے گزشتہ دو دنوں میں حجاب پہن کر عدالت کے امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کے بعد سٹی پولیس نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تمکور کے ایمپریس کالج کے پرنسپل نے ان لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انھیں حجاب پہن کر کلاس میں داخل ہونے دیا جائے، تاہم ایف آئی آر میں کسی کا نام نہیں بتایا گیا ہے. واضح رہے کہ کرناٹک ہائی کورٹ نے اپنے عبوری حکم میں کہا ہے کہ جن تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ نافذ ہیں، وہاں حجاب، زعفرانی شال یا کسی اور مذہبی علامت پہن کر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

ریاستی حکومت نے ایک سرکلر بھی جاری کیا ہے جس میں اقلیتی بہبود کے محکموں کے ذریعہ چلائے جانے والے تعلیمی اداروں میں مذہبی لباس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ کرناٹک کے وزیر داخلہ ارنگا جنیندر نے بھی خبردار کیا ہے کہ عدالت کے عبوری حکم پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ جمعہ کے روز ریاست کرناٹک کے ضلع شیواموگا میں طالبات نے حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

اسکول کے سامنے احتجاج کرنے والی 58 طالبات کا مطالبہ تھا کہ انہیں کلاس رومز میں باحجاب بیٹھنے کی اجازت دی جائے کیونکہ حجاب ان کا حق ہے اور وہ جان دے دیں گی مگر حجاب نہیں چھوڑیں گی۔

اسکول انتظامیہ نے احتجاج کرنیوالی ان تمام طالبات کو معطل کردیا ہے اور ان کی معطلی ختم ہونے تک طالبات کا اسکول کی حدود میں داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حجاب کیلئے احتجاج کرنے پر دیگر مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس میں جمعرات کے روز 9 لوگوں پر مقدمات درج کیے گئے، ان لوگوں نے حجاب پر پابندی لگانے پر کالج انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے