English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیرت کے نام پر قتل معاشرے پر سیاہ نشان ہے‘ ملائکہ بخاری

القمر

اسلا م آباد (صباح نیوز) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون ملائکہ بخاری نے کہا ہے کہ ریاست سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس میں قوانین اور عدالت عظمیٰ کے فیصلوں کی روشنی میں آپشنز کا جائزہ لے رہی ہے‘ اس ہفتے لاہور ہائی کورٹ نے قندیل کے
بھائی محمد وسیم کو کیس سے بری کر دیا تھا۔ محمد وسیم کو 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں اسے ایک ٹرائل کورٹ نے قندیل بلوچ کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ جبکہ محمد وسیم نے ڈھٹائی سے پریس کو بتایا تھا کہ اسے اس قتل پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے کیونکہ اس کا رویہ ’’ناقابل برداشت‘‘ تھا۔ ملائکہ بخاری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ غیرت کے نام پر قتل معاشرے پر ایک سیاہ نشان ہے‘ اس حوالے سے قانون میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ “خواتین کے قاتلوں کی سزا کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے