English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے رنگ روڈ کی ابتدا میں ہی کمالیا، عظمیٰ بخاری

القمر
 لاہور: ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب پر یس کانفرنس کررہی ہیں، عظمیٰ بخاری بھی موجو دہیں

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے رنگ روڈ کی ابتدا میں ہی کمالیا، حکومت کے ترجمانوں کو دوسروں پر الزام لگاتے ہوئے آخر کیوں شرم نہیں آتی۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں دو سرکاری افسروں کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،زلفی بخاری،شیخ رشیداور غلام سرور خان عمران خان کی مقدس گائے ہیں،راولپنڈی رنگ روڈ واحد منصوبہ ہے جس کے شروع ہونے سے پہلے ہی اربوں روپے کمالیے گئے ،بنی گالہ اینڈ کمپنی کی چھتری کے نیچے کھائو،پیو اور ہضم کرو آپ کو نیب،ایف آئی اے سمیت کوئی ادارہ نہیں پوچھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ اصل میں مافیاز کی جائے پناہ ہے ،عمران خان کی سرپرستی میں ہر سیاسی بونا مال جمع کرنے میں لگا ہے ،پی ٹی آئی کے اربوں روپے کے سکینڈلز پر ہاتھ ڈالتے چیئر مین نیب کے پر جلتے ہیں،ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے