English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عامر عزیز کا کھیلوں کی قانونی معاونت کرناخوش آئند ہے،گورنر سندھ

القمر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ کامیاب جوان پروگرام کی تقریب کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کے ایچ اے کے ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور قانونی مشیر، گولڈ میڈلسٹ ایس ایم لاء کالج ایڈوکیٹ سپریم کورٹ عامر عزیز خان جیسے نوجوان قانون دان ہمارا اثاثہ ہیں ، کسی بھی مقدمے میں سائلین کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا وہ ایک تکلیف دہ عمل ہے، تاہم عدالتی اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔ سائلین کی رہنمائی کے لیے عامر عزیز خان جیسے قانون دانوں کا آگے آنا اور دیگر کھیلوں کے ساتھ کے ایچ اے کو قانونی مدد فراہم کرنا خوش آئند عمل ہے، گورنر سندھ نے مزید کہاکہ عامر عزیز خان کا کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرنا خوش آئند ہے۔ سائلین کو مشکلات سے بچانے کے لئے دیگر وکلاء بھی اگے آئیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر خاص برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار، ممبر قومی اسمبلی عالمگیر خان، ممبران سندھ اسمبلی ارسلان تاج، جمال صدیقی اور پی ایچ ایف کے کوآرڈینیٹر و سیکریٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے