English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے مزید 26 افراد ہلاک، 1983 نئے کیس رپورٹ

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے اور 1983 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
ملک بھر میں کورونا کے 47780 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1983 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 26 ہلاکتیں ہوئیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.15 فیصد رہی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 29976 ہو گئی اور مجموعی کیسز 14 لاکھ 98 ہزار 676 تک جا پہنچے ہیں۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2782 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے