لاہور(نمائندہ خصوصی )کارپوریٹ چیلنج کپ کے تیسرے ایڈیشن میں مزید 3 میچز کھیلے گئے۔ اتفاق کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آڈیٹر جنرل پاکستان نے کریٹیو یو بی اسپورٹس کی ٹیم کو 55 رنز سے شکست دی۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یو بی سپورٹس کی ٹیم 124 رنز تک محدود رہی۔ دوسرے میچ میں جعفر برادرز کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو 126 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ ہدف کے تعاقب میں زیتون گروپ کی ٹیم 103 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ تیسرے میچ میں پنجاب گروپ کی ٹیم نے لوکریٹیو یوبی اسپورٹس کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ یو بی سپورٹس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ پنجاب گروپ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ محسن ڈار 47رنز بناکر نمایاں رہے، محمد عمر نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محسن ڈار کو شاندار کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔