ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا کی مکمل ٹیم کا پاکستان آنا یہاں کرکٹ کی مکمل بحالی ہے، فواد احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ 7 کی ٹیم لاہور قلندرز میں راشد خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونیوالے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا کافی خوش آئند ہے، فل اسٹرینتھ آسٹریلین ٹیم کی پاکستان آمد پر رضامندی ظاہر کرنا پاکستان میں کرکٹ کی حقیقی معنوں میں مکمل بحالی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں 40سالہ لیگ اسپنر نے کہا کہ بگ بیش کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز ان سے پاکستان کی سکیورٹی اور کنڈیشنز کے بارے میں پوچھا کرتے تھے اور ان کی ہر بار یہ ہی کوشش ہوتی کہ وہ ان کو مکمل مطمئن کریں، خاص طور پر سکیورٹی کے حوالے سے سوالات پر ان کو تسلی بخش جواب دیا جاسکے۔فواد احمد نے کہا کہ انہوں نے آسٹریلین پلیئرز کو یہی کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی ایسی ہی ہوگی جیسے کسی اور ملک میں ہوتی ہے بلکہ دیگر ملکوں سے زیادہ سخت ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں