ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلطانز اور زلمی کو فائنل میں دیکھ رہا ہوں، انضمام الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایک بار پھر پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کو فائنل میں دیکھتا ہوں، ویسے تو دونوں ہی ٹیمیں میری ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ ہی دونوں پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا فائنل کھیلیں گی۔ اس سے قبل بھی انضمام الحق نے کراچی کنگز کی پہلے میچ میں شکست کے بعد پیشگوئی کی تھی کہ کراچی اس کے بعد اب اٹھ نہیں سکے گا جو کہ بالکل درست ثابت ہوئی۔اس کے علاوہ انہوں نے حارث والے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ان کے چہرے کے تاثرات سے بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ وہ مذاق کررہے ہیں لیکن کامران غلام کا ردعمل قابلِ تعریف تھا جو انہوں نے گرائونڈ میں حارث کی اس حرکت کو کور کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں