English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلز پارٹی کس منہ سے مہنگائی کیخلاف مارچ کر رہی ہے ، جسقم

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) جسقم کے مرکزی وائس چیئر مین امجد خان مہیسر نے کہا ہے کہ نیب اگر کرپشن کے خاتمے میں دو فیصد بھی سچی ہوتی تو آج پوری سندھ حکومت جیل میں ہوتی ،ملک کے دشمن ہم نہیںملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے ہیں،آٹا سندھ میں مہنگا اور پنچاب میں سستا ہے، پی پی کس منہ سے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کے لیے پنچاب کا رخ کرہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسقم رہنما غلام سرور مستوئی کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی کلچرل سیکرٹری ڈاڈا عامر سومرو ،پریس سیکرٹری دیدار شام اور دیگر موجود تھے ۔امجد خان مہیسر نے مزید کہا کہ غلام سرور مستوئی کے انتقال پر جسقم سوگ میں ہے سندھ غیر مقامیوں کے قبضے میں ہے سندھ کے جزیرے ،کوئلہ تیل ،شہر روڈراستے فروخت کرنے والے حکمران سندھ سے مخلص نہیں ہو سکتے۔ سندھ میں آٹا 80روپے کلو اور پنچاب میں آٹا سستا ہے پی پی مہنگائی کے خلاف کس منہ سے پنچاب کی طرف مارچ کر رہی ہے آٹے سمیت تمام چیزیں تو سندھ میں مہنگی ہیں،پی پی کی حکومت میں بشیر خان قریشی ،مقصود خان سلمان ودھو اور دیگر کو شہید کیا گیا،زرداری کے ساتھی سندھ کے لوگوں کو مار کر ان کی زمینو ں پر قبضے کررہے ہیں بحریہ ٹائون کو تین دیھیں فروخت کی گئی ہیں6لاکھ ایکڑ پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تعلیمی اداروںمیںحراسگی کے واقعات میںکوئی شاگرد ملوث نہیں نکلا تعلیمی اداروں کے منتظمین ہی ملوث نکلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24فروری کا دھرنا ملتوی کیا ہے سندھ دھرتی سے محبت کوئی گناہ نہیں ہے وطن سے محبت نبی نے بھی کی ہے حب الوطنی ہمارا ایمان ہے ،کارکنوں پر دبائو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کی جا رہی ہیںملک دشمن ہم نہیں بلکہ اصل دشمن ملکی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے ہیںجن کے اکائونٹ سوئس بینک میں ہیں،سندھیوں کو کبھی اقلیت میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے پی پی نے بنگالی بھاری اور افغانیوں کو شنا ختی کارڈ جاری کیے جو کہ غلط ہے وہ کاروبار یہاں کرسکتے ہیں30لاکھ افغانیوں کو مستقل کیا گیا ہے۔ دعا منگی سمیت سندھ کی ہر بیٹی سے ہونے والے ظلم کے خلاف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے