English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اظہارِ رائے کی بندش ، انتخابات میں حکومتی مد اخلت قبول نہیں

القمر

جیکب آباد(نمائندہ جسارت) اگر پیارے پیغمبر ﷺ کے لخت جگر حضرت حسن ؓ اور حسینؓ کی زندگی کا صحیح مطالعہ کیا جائے تو فرقہ ورایت دفن ہوجائے گی، اظہار رائے پر بندش اورانتخابات میں مداخلت کا صدارتی آرڈیننس قبول نہیں، جے یو آئی کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کا سیرت مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اظہارِ رائے کی بندش اور انتخابات میں حکومتی مد اخلت قبول نہیں کریں گے، ایسے صدارتی فرمان پارلیمنٹ میں ہونے کے باوجود 70 فرمان جاری کر کے آمریت ہونے کا ثبوت دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پھول باغ چوک پر بڑے سیرت مصطفیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیکا قانون میں فیک نیوز کی آڑ میں 5سال قید اور جرمانہ اظہار رائے کی آزادی کو سلب کرنے کے مترادف ہے، مزید کہا کہ وزیر اعظم، وزرا اور حکومتی ارکان کی مداخلت سے صاف شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے ۔ اس موقع پر مولانا اسداللہ کھوڑو،مولانا مطیع اللہ، مولانا سید حبیب اللہ شاہ، قاری رضوان احمد چاچڑاور حاکم علی رند ودیگر نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اور دوسری طرف معاشی بد حالی عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کی زندگی کا صحیح مطالعہ کیا جائے تو فرقہ ورایت دفن ہوجائے گی۔ موجودہ حکومت کاسورج ڈوبنے والا ہے اور حکومت کے گھبرانے کا وقت آچکاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے