English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی یوم تاسیس پرکرکٹ نمائشی میچ کا اہتمام

القمر

دممام (سید مسرت خلیل) ایسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سعودی عرب کے 300 ویں یوم تاسیس کے موقع پر آئیڈیاز ٹریڈنگ اینڈ کنٹریکٹنگ کمپنی کے تعاون سے دس اوورز پر مشتمل نمائشی کرکٹ میچوں کا انعقاد ہوا۔ ای پی سی اے کے صدر فرحت محمود نے گراؤنڈ میں معزز مہمانوں سعدی علی حبیب آل قریش اور کمپنی کے بزنس ڈویلپمنٹ منیجر عدیل نیاز کا استقبال کیا جنہوں نے۔ایونٹ کے لیے 4 ٹمیوں کو منتخب کیا گیا تھا۔ چاروں ٹیموں میں ای پی سی اے کے تینوں ڈویژنوں (پریمیئر، پرائم اور فرسٹ) کے ٹاپ پرفارمرز کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا۔ پہلا میچ ای پی سی اے اسٹالینز اور ای پی سی اے کمانڈرز کے درمیان کھیلا گیا۔ اسٹالینز نے مقرر 10 اوورز میں 126 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔ جواب میں کمانڈرز نے بھی مقابلہ کیا لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے وہ 95 رنز پر آل آؤٹ ہو گئے، محسن راجپوت واحد بلے باز تھے جنہوں نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 21 رنز بنائے۔ عمران نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے میچ میں جو ای پی سی اے اپولوس اور ای پی سی اے یونائیٹڈ آرمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اپولوس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 113 رنز بنائے جس کا تعاقب ای پی سی اے یونائیٹڈ آرمی نے سعد خان کی خصوصی اننگز کی وجہ سے کیا جنہوں نے صرف 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے۔ مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فائنل میچ ای پی سی اے اسٹالینز اور ای پی سی اے یونائیٹڈ آرمی کے درمیان کھیلا گیا۔ یونائیٹڈ آرمی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سعد خان نے انہیں بہترین آغاز فراہم کیا اور 27 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ٹیم کو 130 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچانے میں مدد کی۔ جواب میں اسٹالینز صرف 117 رنز بنا سکی۔ اس طرح یونائیٹڈ آرمی نے ای پی سی اے ٹی 10 یوم تسیس کا نمائش ایونٹ جیت لیا۔ سعد خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے