ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان کا روس‘ یوکرین صورتحال پر اظہارافسوس

ماسکو: وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے روس اور یوکرین کے درمیان تازہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے
ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے سفارت کاری سے فوجی تنازع کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ تنازعات کو مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔روسی صدر اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پاکستان، روس کے مابین پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں