ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 صرف ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے، شجاعت حسین

لاہور : سربراہ  ق لیگ شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ صرف ملاقاتووں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی، صرف ملاقوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے۔

سربراہ ق لیگ کا کہنا ہے کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے ہرجماعت کے قائدین مختلف باتیں کر رہے ہیں، ہر جماعت کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہیں ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ فضل الرحمان،آصف زرداری اور شہباز شریف ملاقات کے لیے آئے تھے ملاقات میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی پرانے واقعات یہاں تک کہ نواز شریف کے متعلق بھی باتیں ہو ئیں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر زکر قبل از وقت ہو گا ،صرف ملاقوں میں ہی مصروف رہے تو عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیںاگر معاشی حالات درست نہ کیے تو سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں