English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا نے نیشنل بینک آف پاکستان پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا

نیویارک: امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

امریکی فنانشل سروسز اتھارٹیز امریکا مرکزی بینک اور فنانشل سروسز اتھارٹی نے نیشنل بینک آف پاکستان نیویارک برانچ پر 5 کروڑ 54 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کردیا ہے، جس میں سے دو کروڑ ڈالر جرمانہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے کیا گیا ہے، جبکہ 3 کروڑ 54 لاکھ ڈالر سُپرٹنڈنٹ آف امریکی فنانشل سروسز اتھاٹی کی جانب سے کیا گیا ہے، نیشنل بینک دو قسطوں میں اس جرمانے کی رقم ادا کرے گا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمانہ عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا کہ امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ کی جانب سے جرمانہ انسداد منی لانڈرنگ کے قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے کے الزام پر کیا گیا ہے، اور  نیشنل بینک نیویارک برانچ کو وارننگ بھی دی گئی ہے کہ وہ تحریری پلان بھی دیا جائے اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، مشکوک سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ رپورٹنگ پروگرام کو بہتر بنایا جائے۔

نیشنل بینک پر بینک سیکریسی ایکٹ کی خلاف ورزی کا بھی الزام ہے، 2014-15 میں نیشنل بینک نیویارک برانچ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ کی فنانشل ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم میں خامیاں پائی جاتی ہیں اس حوالے سے 2016 میں نیشنل بینک نے معاہدہ کیا تھا جس میں طے پایا تھا کہ نیشنل بینک نیو یارک برانچ ان خامیوں کو دور کرے گی اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا، امریکی مرکزی بینک کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ نیشنل بینک نیویارک برانچ نے معاہدے کے مطابق خامیاں دور نہیں کی ہیں اس لئے اب یہ جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے